محکمہ ایکسائز

محکمہ ایکسائز کا منشیات سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک: ایکسائز انٹیلی جنس بیورو اور تھانہ ایکسائز مردان نے نوشہرہ مردان روڈ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلر عقل جان ولد فیروز خان ساکن کوکی خیل علی مسجد کو گرفتار کر لیا، ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم سے 57 عدد (347 گرام) ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کئے گئے ہیں، ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی جانے والا تھا، محکمہ ایکسائز کے مطابق ملزم سے پاسپورٹ اور ائیر ٹکٹ ضبط کر لئے گئے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور پاراچنار میں شدید احتجاج، روڈ بند