چیئرمین نادرا

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے ترامیم کی منظوری

ویب ڈیسک: نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو یا کسی بھی افسر کو چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جا سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیے گئے افراد کی تقرری معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بچگانہ قرار دیدیا