ڈالر روپے

ڈالر کی اونچی اُڑان، روپے کی مسلسل تنزلی جاری

ویب ڈیسک: پاکستان میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان نے روپے کی قدر کو مزید کم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز ہوتے ہی 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 303 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک روپے 5 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 303 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کی شروعات میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  صحافی ملک حسن زیب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ