بابر اعظم 19 سنچریاں

کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں، بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: ایشیاء کپ میں نیپال کے خلاف میچ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے 19ویں سنچری جڑ ڈالی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے جنوبی افریقا کے معروف بلے باز ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہاشم آملہ نے 104 اننگز میں 19ویں سنچری بنائی تھی جبکہ بابر اعظم نے 102 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیدیا۔ اس فہرست میں اُن کے علاوہ ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل ہیں جنہوں نے 19ویں سنچری تو بنائی مگر اُس کے لیے اُنہوں نے بابر اعظم سے زیادہ اننگز کھیلیں، کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنانے والوں میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جنہوں نے 104 میچوں کی 102 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
جنوبی افریقا کے ریکارڈ یافتہ بلے باز ہاشم آملہ نے 104، بھارت کے سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی نے 124، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 139 اور اے بی ڈی ویلیئرز نے 171 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا صرف یہی نہیں بلکہ بابر اعظم اتنی ہی اننگز کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں بھی پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے 5353 رنز بنا رکھے ہیں، اتنی ہی اننگز کے بعد ہاشم آملہ کے 5165، سر ووین رچرڈز 4624، جو روٹ 4480، شائی ہوپ 4465 اور شیکھر دھون 4401 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی ایک اور کامیابی، کوپا امریکا 2024کا فاتح بن گیا