ڈونلڈ ٹرمپ

میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے بائِیڈن کا ہاتھ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ صدر بنا تو مخالفین سے ایسا ہی سلوک کروں گا جو میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے جو بائیڈن کا ہاتھ ہے اور یہ تمام جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ عورت جس سے میں کبھی نہیں ملا اس نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا، اس کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں۔ ڈیموکریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے کا عندیہ