پشاور سٹی ٹوور

پشاور سٹی ٹوور، خان پور ڈیم اور تخت بھائی کے سیاحتی پیکیجز کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے صوبائی وزیر سیاحت و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام کے لئے پشاور سٹی ٹوور، خان پور ڈیم اور تخت بھائی کے ٹوور پیکیجز کا آغاز کر دیا ہے، ٹورازم اتھارٹی سیاحتی بس سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ فیروز جمال کاکاخیل کا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاح مختلف سیاحتی مقامات کا سفر کرسکتے ہیں، پشاور شہر تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ان کے تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ صوبائی نگران وزیر سیاحت نے کہا کہ سیاح سٹی ٹوور پشاور 3200 روپے میں، تخت بھائی 1 ہزار اور خان پور ڈیم 3500 روپے میں سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان پور پر کشتی رانی، جیٹ سکی، پیراگلائیڈنگ کے علاؤہ وہاں کے تاریخی مقامات جن میں بمالہ اور جونیا جیسے خوبصورت مقامات شامل ہیں کی سیر کرسکتے ہیں۔
فیروز جمال کاکاخیل کا کہنا تھا کہ سٹی ٹوور پشاور میں تاریخی گور گٹھڑی، عجائب گھر پشاور، سیٹھی ہائوس، نمک منڈی اور دیگر مقامات کی سیر و تفریح کرائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کوشش کر رہے کہ لاء اینڈ آرڈر کے حالات کو بہتر کریں کیونکہ ملک دشمن عناصر ملک کا ایمج خراب کرنا چاہتے ہیں، یورپ اور چائنہ سے بہت سیاح خیبرپختونخوا آرہے ہیں۔
نگران وزیر نے کہا کہ بدھ مت اور آثار قدیمہ والے مقامات پر کام کر رہے ہیں کہ سیاح وہاں بھی آئیں، مہنگائی، پیٹرول اور بجلی بلوں پر کل بھی بات ہوئی، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کیلئے تین مقامات پر سیاحت کا آغاز کر رہے ہیں۔ یاد رہے نگران وزیر بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل نے محکمہ سیاحت کی بسوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات،امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال