جامعہ پشاور گرانٹ

مالی مشکلات کا شکار جامعہ پشاور کیلئے 35 کروڑ کی گرانٹ ریلیز

ویب ڈیسک: جامعہ پشاور کے مالی مُشکلات کے حل کیلئے 35 کروڑ روپے ریلیز کر دیے گئے، سیکرٹری اعلی تعلیم انیلا درانی نے کہا کہ جامعہ پشاور کیلئے 35 کروڑ کے گرانٹ ان ایڈ پر دستخط کر دیے ہیں، جامعہ پشاور کے پاس تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں تھے۔
سیکرٹری اعلی تعلیم نے کہا کہ محکمہ نے معاملہ چیف سیکرٹری کیساتھ اُٹھایا، چیف سیکرٹری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی۔
سیکرٹری اعلی تعلیم انیلا درانی نے کہا کہ جامعات کے مالی مشکلات کے حل کیلئے محکمہ اعلی تعلیم ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کل سنایا جائے گا