انڈر 19 ریجنل سکواش چمپیئن

جونیئر انڈر 19 ریجنل سکواش چمپیئن شپ 11 ستمبر سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک: ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ کے زیر اہتمام جونیئر انڈر19 ریجنل سکواش چمپیئن شپ 11 ستمبر سے قمر زمان سکواش کمپلیکس کمپنی باغ کوہاٹ میں شروع ہوگی جس میں کوہاٹ ریجن کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سپورٹس کمیٹی کوہاٹ فقیر محمد اعوان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ ڈسٹرکٹ کوہاٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے 11 ستمبر کو منعقد ہوگی جس کا باضابطہ افتتاح ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی کرینگے۔ ان کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ کوہاٹ سکواش ایسوسی ایشن سعید خان آفریدی، جنرل سیکرٹری اشتیا ق اور دیگر موجود ہونگے۔ چمپئن شپ 15 ستمبر تک جاری رہے گی جس کی اختتامی تقریب کے موقع پر سابق ورلڈ چمپئن قمر زمان مہمان خصوصی ہونگے۔ چمپئن شپ تمام سکول کالجز کے کھلاڑی بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں42خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار