آئی ایم ایف موقف

بل جتنے بھی آئیں جمع کرنے ہوں گے، آئی ایم ایف کا دو ٹوک موقف

ویب ڈیسک: بجلی کے بلوں کے معاملے پر آئی ایم ایف نے حکومت کو جواب دیا ہے کہ بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے بجلی کے نرخ میں کمی اور ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں توانائی پر عائد ٹیکسز میں ریلیف سے متعلق پاکستان نے درخواست کی۔
پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ بل جتنے بھی آئیں ادا کرنا پڑیں گے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈز نے بجلی پر سبسڈی دینے کی صورت میں حکومت سے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے تحریری جواب بھی مانگ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا محرم کے پر امن اختتام پر پولیس سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین