ایشیاء کپ، بنگلہ دیش کو سری لنکا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلے جانیوالے ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کوسری لنکا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹائیگرز کی پوری ٹیم 42اعشاریہ 4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نجم الحسن شانتو 89 سکور بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20، مشفق الرحیم 13 اور کپتان شکیب الحسن 5 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میزبان ٹیم سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں ہی مخص 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، چارتھ اسالنکا نے 62 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیلی جبکہ سدیرا سماراویکراما 54 رنز سکور کرکے نمایاں رہے۔
سری لنکن وینیو پالے کیلے میں کھیلے جارہے ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر آئی لینڈر کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پلئینگ الیون میں کچھ کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات