ملک میں ڈالر اور سونے پر سٹے بازی ہورہی ہے

ویب ڈیسک: پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ لوگوں کے 9ہزار ارب روپے بینکوں سے باہر پڑے ہیں جس کی وجہ سے ڈالر اور سونے پر سٹے بازی ہورہی ہے۔ ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں میں حوالے کے ذریعے کرنسی پاکستان بھجوانے کا رجحان بڑھا ہے، درآمدات پر پابندیوں کو بھی قبل از وقت ختم کیا گیا، اس لیے پاکستانی کرنسی پر دبا بڑھا ہے۔ پی بی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہے۔ بھارت کی طرف سے اپنے چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے۔ اسے برآمد کر کے 3 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا بنوں حملے پر افغانستان سے سخت احتجاج