پشاور، جرائم میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، پولیس

ویب ڈیسک: پشاور شہر میں رواں سال مختلف جرائم میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال روزانہ 90 جرائم رواں سال روزانہ 129 جرائم رونما ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 28 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 8 ماہ میں 25 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں رواں سال اب تک 370 افراد قتل ہوئے ہیں.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال قتل کے327 کیسز رونماء ہوئے تھے، پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں رواں سال اقدام قتل کے 576 مقدمات درج ہوئے، 8 ماہ کے دوران 9 بچے اغواء ہوئے جبکہ گزشتہ سال 12 ماہ میں چھ بچے اغواء ہوئے تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس پر دہشت گردوں نے 42 حملے کیےجبکہ گزشتہ سال پولیس پر دہشت گردوں نے 32 حملے کئے تھے، رواں سال 8 ماہ میں ڈکیتی کے 323 کیسز رپورٹ ہوئے،پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2022 میں ڈکیتی کے 296 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر