پشاور ،بی آر ٹی سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی

ویب ڈیسک: پشاور میں بی آر ٹی سروس کو آج صبح سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے جبکہ کوریڈور میں مرمتی کام بھی کیا جارہا ہے جس کے باعث بی آر ٹی کی تمام سروس کوریڈور اور تمام فیڈرز روٹس پر سروس بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام ختم ہوتے ہی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کا گورنر کو ہتک عزت کا نوٹس