صدر مملکت کے سیکرٹری نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سیکرٹری وقار احمد نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کر دی۔ صدر عارف علوی نے گزشتہ ماہ وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کو ان کی جگہ دی جائے لیکن انہوں نے ایوان صدر کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں کچھ دیگر وفاقی سیکرٹریوں کو ایوان صدر میں خدمات انجام دینے کو کہا گیا لیکن کسی بھی وفاقی سیکرٹری نے صدر مملکت کا سیکرٹری بننے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
اب ارم بخاری جو ایوان صدر میں ایڈیشنل سیکرٹری تھیں کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6سیاحوں کی لاشیں برآمد