فی لیٹر پٹرول پر 60 روپے لیوی عائد، آئی ایم ایف شرائط پوری ہونے لگیں

ویب ڈیسک: نگران حکومت نے پٹرول پر لیوی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی، ذرائع کے مطابق فی لیٹر پٹرول پر لیوی کی فل شرح لگانے کے بعد فی لیٹر پٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر بھی 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لٹیر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 6لگا تو حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگے گا، شاہد خاقان