خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 200 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں بنوں سرفہرست رہا، بنوں میں رواں سال 113 تھریٹ الرٹ جاری کیے گئے جبکہ رواں سال 18 دہشت گردی کے حملے ہوچکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بنوں میں پچھلے سال 32 دہشت گردی کے حملے ہوئے جبکہ 150 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں جو کالعدم ٹی ٹی پی گل بہادر گروپ اور کالعدم ٹی ٹی پی ایس بی گروپس کے دہشت گرد بتائے جاتے ہیں، کالعدم آئی آئی ایس کے 35 دہشت گرد بھی سرگرم ہیں. بنوں میں رواں سال 18 انٹیلی جنس آپریشن میں 60 دہشت گرد پکڑے گئے۔ یاد رہے کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار کے فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈی میں اضافے کی تجویز