ڈالر کی اونچی اڑان ، پاکستانی روپیہ کی تنزلی بدستور جاری

ویب ڈیسک: ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ دراز ہو گیا، ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے بھی نیچے آ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 323 روپےکا ہوگیا جبکہ ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔
اس سے قبل ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے جبکہ 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔ اس کے علاوہ تین ماہ میں بھارتی روپے میں بھی 25 پیسے بہتری ہوئی ہے اور ایک ڈالر 82.75 بھارتی روپےکے برابر ہوگیا ہے۔
تین ماہ کے دوران دو ٹکہ کمی کے ساتھ ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہوگیا ہے۔
نیپالی روپیہ تین ماہ بعد بھی ڈالرکے مقابلےمیں 132 پر برقرار ہے۔ ایک ڈالر کے مقابلے میں بھوٹانی کرنسی نگلترم اعشاریہ 75 معمولی کمی سے82اعشاریہ 75 نگلترم ہوگیا ہے۔
تین ماہ کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی نے بہتر پرفارمنس دکھائی ہے، ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری ہوئی ہے اور ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سرائے نورنگ گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا حملہ، سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا