ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے- وزیر اعلی محمود خان

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس،
اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مشاورت، وفاقی وزیر نورالحق قادری کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت۔

وزیر اعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی پائیدار ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا ریے ہیں، ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی وژنری قیادت میں سابقہ قبائلی علاقوں کی انضمام کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کر لیاگیا ہے،قبائلی اضلاع کے عوام بہت جلد انضمام کے ثمرات سے مستفید ہونگے، قبائلی اظلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے وہاں کے عوام اور منتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا،منتخب نمائندوں کی طرف سے نشاندہی کردہ منصوبوں کو ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا وزیر اعلی محمود خان.