نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ویب ڈیسک: نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے، ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔
رواں سال مجموعی طور پر22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے اور نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کردیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور خواجہ انور مجید کے مقدمات نیب منتقل ہوئے جبکہ جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس نیب دائرہ اختیار سے نکلا گیا۔ اس کے علاوہ نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے واپس کردیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرنئی ترامیم سے مستفید ہونے والے افراد کی فہرست طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید