پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرین کرایوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے آفٹرشاکس سامنے آنا شروع ہوگئے۔ پاکستان ریلوے نے ٹرین کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں اور پارسل اور لاگج ریٹ میں 5 ، 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز کے مطابق اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 16 اگست کو 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ :دوشیزہ نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی