پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرول قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بعد نگران حکومت نے بھی ظلم اور جبر کی انتہا کر دی ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے بعد نگران حکومت بھی عام آدمی پر ظلم کئے جا رہی ہے۔ ملک شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹرز متاثر ہوتے ہیں، اس مہنگائی اور ڈیزل پیٹرول کی ہائی قیمتوں کے ساتھ کاروبار کرنا ممکن نہیں۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اس ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتے، ٹرانسپورٹرز تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد ردعمل کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کا نیا ریفرنس:نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش