محکمہ ایکسائزنے منشیات کی پنجاب سمگلنگ ناکام بنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر اے یو بی 107 سے 48 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، ترجمان ایکسائز کے مطابق ملزم صنم گل ولد ودان گل ساکن محلہ خواجہ خیل ادیزئی پشاور موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ایکسائز ترجمان نے بتایا کہ تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا