چین سے تجارتی سامان کارگو گاڑیوں کے ذریعے طورخم پہنچ گیا

ویب ڈیسک: چائنہ نے سنٹرل ایشیاء کےساتھ تجارت کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں چین سے تجارتی سامان لیکر دو کارگو گاڑیاں طورخم سرحد پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر نے بتایا کہ کارگو گاڑیاں طورخم کی سرحدی گزرگاہ پار کر کے افغانستان کے راستے سنٹرل ایشیاء کےلئے روانہ ہوگئی ہیں، یہ تجارتی سرگرمیاں ٹی آئی آر معاہدے کے تحت کی جارہی ہیں۔
ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کے مطابق پہلی بار ہاکستان کے راستے چائنہ اور سنٹرل ایشیاء کے درمیان تجارت شروع ہوگئی ہے، یہ تجارت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے جبکہ ان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور خطے میں پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کا کیس خارج