پشاور، پی ٹی آئی کارکنان کی چمکنی اور بڈھ بیر میں ریلیاں

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکنان نے چمکنی اور بڈھ بیر میں موٹر سائیکل ریلیاں نکالیں جس کے بارے میں کارکنوں کو ایک رات قبل اطلاع دیدی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر تحصیل اور یوتھ تنظیموں نے مشترکہ طور پر پارٹی ریلی نکالی جس میں 100سے زائد موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت پشاور یوتھ سینئر نائب صدر اسد خان اور بڈھ بیر صدر سمیع اللہ کررہے تھے، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ چمکنی تحصیل میں ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری امتیاز برکی نے کی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کے اختتام پر چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری امتیاز برکی سمیت پارٹی کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کیخلاف 107کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حضرت امام حسین ظلم و جبر کے خلاف حق کے علمبردار تھے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور