ملک یاغستان، حضرت اللہ، فیض محمد اور نیک ولی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شامل

ویب ڈیسک: ضلع بنوں سے چیف آف مہمند خیل ملک یاغستان، ملک حضرت اللہ، صدر فیض محمد خان اور نیک ولی خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے پارٹی مفلر پہنا کر انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ یاد رہے کہ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ بنگش بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے، اعظم نذیر تارڑ