ڈیرہ، میٹر ریڈر پر فائرنگ کا واقعہ، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: بھاری بجلی بلوں کیخلاف عوام میں غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا جس کی ایک جھلک ڈیر اسماعیل خان میں دکھائی دی۔ ذرائع کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو کے میٹر ریڈر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ترجمان پیسکو کے مطابق نقاب پوش شخص نے پیسکو میٹر ریڈر پر پانچ فائر کیےلیکن میٹر ریڈر عصمت اللہ محفوظ رہے۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ پیسکو کی جانب سے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ پولیس سے پیسکو نے سیکیورٹی بھی طلب کر لی ہے۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ حالیہ خطرات کے باوجود پیسکو اپنے صارفین کی خدمت میں مصروف عمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں شدید جھڑپیں، 89 فلسطینی شہید