پی ٹی آئی کے رہنماء ڈاکٹر امجدعلی گرفتار، جیل منتقل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتارکر لیا گیا ہے اور انہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل منتقل کردیا. پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے 9 مئی کے احتجاج کے دوران کارکنوں کو چکدرہ موٹر وے بلا کر توڑ پھوڑ کی، چکدرہ انٹر چینج کو نذر آتش بھی کیا گیا تھا، ڈاکٹر امجد علی کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان