پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، فی کلو قیمت میں 38 روپے اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی کی ہوا چل پڑی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو کے حساب سے 38 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا ہے جس کے ھساب سے ایل پی جی 38 روپے کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا جس کے تحت 11اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلینڈر 460 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 346 روپے کا ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پہلے ہی عوام دہائیاں دے رہے ہیں اب ایل پی جی کے گھریلو صارفین مزید پریشان ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سابق سری لنکن کرکٹر گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل