پاکستان میں امن شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ بنوں دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ دوہ بنوں کے موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور اُن کے عزم کو سراہا، انہوں نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دھماکے، 5 افراد جاں بحق