صوابی، کھنڈہ میں فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ، راہ گیر زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقہ کھنڈہ میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے علاقے کھنڈہ میں ہونے والی فائرنگ سے دو نوجوان کامران خان ولد ممتاز علی سکنہ انبار اور عاقب خان ولد غنی ٹیلر سکنہ کھنڈہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر فراز ولد سجاد سکنہ کھنڈہ بھی زخمی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اور دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف نے آزاد اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی