ایشیاء کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا، روایتی حریف 4 سال بعد مدمقابل

ویب ڈیسک: بھارت اور پاکستان کرکٹ کرکٹ دنیا میں حریف مانے جاتے ہیں ان کے مابین میچ دیکھنے کیلئے نہ صرف دونوں ممالک کے شائقین بے چینی سے انتظار کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر سے لوگ رویتی حریفوں کے مابین میچ کے منتظر رہتے ہیں۔ ایشیاء کپ شروع ہوتے ہی ہر ایک کی نظریں نہ صرف کل کی تاریخ پر جمی رہیں بلکہ وہ اس کیلئے کی جونیوالی تیاریوں پر بھی فوکس کئے ہوتے ہیں۔ رویتی حریف 2019 کے بعد پہلی بار کسی ایک روزہ میچ میں مدمقابل ہونگے جس کیلئے تماشائیوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے لیکن بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
ایشیاء کپ میں پاکستان کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم ریڈ ہاٹ فارم میں ہیں، جنہوں نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز بنائے تھے لیکن فخر کا فلاپ ہو جانا باعث تشویش ہے، ٹیم کے دیگر کھلاڑی فارم میں ہیں امکان ہے فخر زمان بھارت کیخلاف بہترین فارم میں ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وزیرداخلہ نے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دے دی