ٹھٹھہ 5 افراد جاں

ٹھٹھہ، پک اپ اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک کے مابین تصادم، ذرائع کے مطابق کینجھر جھیل کے قومی شاہراہ پر پک اپ اور ٹرک کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونیوالوں اور جاں بحق افراد کو مقامی افراد نے سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مقامی ماہی گیر تھے جو تالاب سے مچھلی کا شکار کرنے کے لیے پک اپ میں جا رہے تھے۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنکاک میں ہوٹل کے کمرے سے 6سیاحوں کی لاشیں برآمد