تین بار عمر قید

تہرے قتل کے ملزم نصیب خان کو تین بار عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: تین افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کے مقدمے کی سماعت پشاور میں ہوئی، مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم نصیب خان کو تین دفعہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نصیب خان نے تھانہ ریگی کی حدود علی مہمند بانڈہ میں تین افراد 2016 میں قتل کیے تھے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور کی مقامی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جس میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر تین بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ مقدمے میں عدالت نے ملزم کو مقتولین کے ورثاء کو دو لاکھ روپے دینے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں:  کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ کی کال نے تہلکہ مچا دیا