چترال میں چکن پاکس

خیبر اور اپر چترال میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع خیبر اور اپر چترال کی تحصیل مستوج میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑی جس پر محکمہ صحت کی جانب سے متعلقہ تحصیلوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کے حکام نے چکن پاکس کے حوالے سے آفس آرڈر جاری کر دیا جس میں تحصیل مستوج کے ہسپتال میں عملہ اور ادویات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں ڈی ایچ او کی زیر نگرانی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حالات قابو میں نہیں آ جاتے تب تک موبائل ٹیمیں وہاں موجود رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی ،ایشیائی ترقیاتی بنک