پشاور ٹریکٹر ٹرالی

پشاور، ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی، ایک جاں بحق، ذرائع کے مطابق بازی خیل پل ماما خیل نہر بڈھ بیر میں ٹریکٹر ٹرالی کے گرنے سے 2 افراد ڈوب گئے تھے جنہیں ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ اور ریکوری وہیکل ٹیموں نے بحفاظت نکال لیا تھا اور ریسکیو ایمولینس اور میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ نہر میں ڈوبنے والوں کی شناخت 28 سالہ انعام عمر اور 30 سالہ عرفان عمر کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے