ڈیلرز کی ہڑتال

کمیشن نہ بڑھانے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمیشن نہ بڑھانے پر پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
عبدالسمیع خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ڈیلر مارجن کے ساتھ ہم پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے کیونکہ اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا تو ہم بھی ہڑتال کی طرف جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کسی بھی پارٹی پرپابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے،رانا ثناء اللہ