شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج

سانحہ 9 مئی، شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ