پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں سے راہیں جدا کر کے اراکین کی شمولیتوں کا سلسہ جاری ہے، ضلع بونیر سے منتخب سابق ایم این اے شیر اکبر کی سربراہی میں آئے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات کی اور اس موقع پر وفد میں شامل اراکین نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک پر اعتماد کا اظہار کیا اور باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کر لی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے پارٹی مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ضیاءاللہ بنگش اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  امام حسین کی شہادت باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے: وزیراعظم