گلگت بلتستان فوج

گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے فوج تعیناتی، دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال پر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں سکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔ اجلاس میں امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر بھی پابندی عائد کر دی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نفرت پھیلانے پر سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال