بنوں خودکش حملہ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا، آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار کےخودکش حملے میں شہید ہونے والے 9 شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں ان کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی (عمر 43سال ،ساکن ضلع خانیوال)، حوالدار عارف (عمر 41 سال ، ساکن ضلع لودھراں)، حوالدار عمران (عمر 38 سال،ساکن ضلع خانیوال)، حوالدار آفتاب (عمر 44 سال، سالن ضلع بہاولنگر)، سپاہی رشید (عمر 24 سال، ساکن ضلع قمبر شاداد کوٹ)، سپاہی ذیشان (عمر 24 سال، ساکن ضلع کوٹلی)، سپاہی حسیب (عمر 21 سال، ساکن ضلع لیہ)، سپاہی احمد (عمر 25 سال، ساکن ضلع لاہور)، سپاہی وارث علی(عمر 19 سال ،ساکن ضلع اوکاڑہ) شامل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخرہیں جنہوں نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں، پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ :تین بچے مصلی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق