صحت کارڈ علاج

صحت کارڈ پر علاج 8 ستمبر تک دوبارہ بحال کر دیا گیا

ویب ڈیسک: گزشتہ روز سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کو معطل کر دیا گیا تھا جس کو دوبارہ سے 8 ستمبر تک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے، صحت سہولت پروگرام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان ڈرامہ بازی کا سلسلہ اپریل میں رمضان کے مہینے میں شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنی کے بقایاجات 33 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں لیکن محکمہ صحت کے پاس ادائیگی کیلئے فنڈز موجود نہیں جس کی وجہ سے ایک روز کیلئے ہسپتالوں میں علاج معطل اور دوسرے روز دوبارہ بحال کر دیا جاتا ہے۔
یکم ستمبر کو انشورنس کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت مریضوں کا داخلہ ہسپتالوں میں بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن اتوار کے روز دوبارہ اس پروگرام کی بحالی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں انشورنس کمپنی کی جانب سے 8 ستمبر تک کیلئے مہلت دی گئی ہے، پیسے جاری نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ تاریخ سے ایک مرتبہ پھر مفت علاج کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی