ہائی کورٹ بار ہڑتال

مہنگائی، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال کے موقع پر وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور ہائی کورٹ بار روم میں احتجاجی اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے، عوام مزید بوجھ برادشت نہیں کرسکتے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی بلوں میں اضافے کو واپس لیا جائے، پیڑولیم مصنوعات میں بھی فوری طور پر کمی لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں یومِ عاشور پر سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل