ڈالر کی نیلامی

افغانستان بینک کل 16 ملین ڈالر کی نیلامی کرے گا

ویب ڈیسک: افغانستان کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل منگل کو 16 ملین امریکی ڈالر نیلام کرے گا۔ افغانستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ایک ٹویٹ جاری کیا ہے جس میں کمرشل بینکوں، منی چینجرز اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ٹینڈر میں حصہ لیں۔ بینک نے مزید کہا کہ نیلامی جیتنے والوں کو نیلامی کے دن کے اختتام تک اپنے کھاتوں کا تصفیہ کرنا ہوگا۔ مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ کرنسی کی نیلامی کی بولی میں لین دین کی جزوی تصفیہ کی اجازت نہیں ہے اور کامیاب بولی دہندہ گارنٹی کی قیمت یکمشت، نقد اور ایک مخصوص مدت کے اندر بینک آف افغانستان کو ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:  تیمر گرہ میں کنٹینر حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق،5زخمی