یوکرینی وزیر دفاع

روس کے ساتھ جنگ کے دوران یوکرینی وزیر دفاع عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک: روس سے جنگ کے دوران یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم این ایز کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر