چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت

چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز، اٹک جیل سے ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، چیک اپ کیلئے انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2 ستمبر کو سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امید ہے عدلیہ ملک بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی، شیخ رشید