جی 20 اجلاس چینی صدر

جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی عدم شرکت پر بائیڈن مایوس

ویب ڈیسک: چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے بھارت میں ہونیوالے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی عدم شرکت نے مجھے مایوس کیا ہے لیکں میں پھر بھی ان سے ملنا چاہوں گا۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی معذرت کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم لی کوانگ ممکنہ طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان