بجلی پر ریلیف

بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

ویب ڈیسک: بجلی بلوں میں کمی اور عوام کو ریلیف مہیا کرنے سے متعلق نگران حکومت کی تجاویز پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آج جواب دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ وتوانائی حکام نے آئی ایم ایف کو ریلیف پلان سے آگاہ کر دیا، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گردشی قرضہ، وصولیوں، آئی پی پیز ادائیگیوں پر اثرات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف فراہم کردہ تجاویز کی روشنی میں جواب دے گا۔
قبل ازیں ذرائع کا بتانا تھا کہ نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے زائد کے بجلی بلوں والے صارفین کو 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا پلان تیار ہے۔ نگران حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم