خیبرپختونخوا ڈینگی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وباء دوبارہ پھیلنے لگی، 97 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 97 ہو گئی، پشاور میں سب سے زیادہ 25 کیسز رپورٹ ہوئَے۔ ذرائع کے مطابق مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 97 ہوگئی ہے جبکہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈینگی وائرس کے حوالے سے پشاور، مردان، صوابی میں زیادہ تر کیسزز رپورٹ ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ پشاور میں سب سے زیادہ 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مردان میں 13، صوابی میں 19، لوئر چترال میں 7، باجوڑ میں 6، کوہاٹ میں 6، نوشہرہ میں 3، ڈی آئی خان میں 3، خیبر میں 2، ایبٹ آباد میں 2، دیر لوئر میں 2، بٹگرام میں 4، ہنگو میں 2، طور غر، مانہسرہ، لکی مروت اور بنوں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ڈینگی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر ضلع میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے جو رپورٹس آ رہی ہیں ان کے مطابق ہر گھر میں مریض کے علاج کی تمام سہولیات بشمول طبی عملہ، ادوایات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں آئی آر ایس ڈینگی سپرے بھی شروع ہیں۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ ڈینگی کی روک کیلئے عوام خفاظتی، اختیاطی تدابیر پر عمل اور طبی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  مسقط کی مسجد میں فائرنگ 4پاکستانی جاں بحق،30سے زائد زخمی