اتمانزئی جرگے

اتمانزئی جرگے کا فیصلہ، ایک شخص کا گھر نذر آتش

ویب ڈیسک: اتمانزئی جرگے کے ملکان نے میر علی میں ایک شخص کے گھر کو آگ لگا کر مسمار کر دیا، ذرائع کے مطابق جرگہ نے لشکر تشکیل دے کر گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عابد اللہ نے اپنے بھائی سخی جان کو پیسوں کے لین دین پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس پر اتمانزئی جرگے نے عابد اللہ کے گھر کو مسمار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاٹھیوں سے لیس لشکر نے قاتل کے گھر پر دھاوا بول کر گھر کو آگ لگانا چاہا، ہجوم نے گھر کی چھت پر موجود سولر پینل کو بھی توڑ دیا۔ ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق اس موقع پر پولیس نے لشکر کے سربراہان سے مذاکرات کئے جو کارگر ثابت ہوئے اور ہجوم نے مذاکرات کے بعد علامتی طور پر گھر کی چھت پر دو ٹائر جلائے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس نے گھر کو مسمار ہونے سے بچایا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ