رضوانہ تشدد کیس

رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ صومیہ کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ اور سابق سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ ملزمہ صومیہ عاصم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی اور عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ صومیہ کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  افغان باشندوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ،ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری متوقع